رینجرز نے کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں کارروائی کرکے قتل کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز نے شہر قائد کے علاقے ماڈل کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان گرفتار کیے ہیں، ملزمان ڈکیتی و اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ۔ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم بلال نے ساتھی کے ہمراہ ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کی تھی، زخمی افراد کے ساتھ نجم ثاقب، واصف کاذاتی تنازع تھا، ملزم کو فائرنگ سے زخمی کرنے کے لئے نجم اور ثاقب نے سپاری دی تھی۔ترجمان نے کہا کہ ملزم نے 4 لاکھ 80 ہزار نقدی چھین کر 2 افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کیا، ملزم نے واردات کے بعد روکنے پر ایک راہ گیر کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا تھا۔ترجمان سندھ رینجرز نے بتایا کہ ملزم کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا راہ گیر دوران علاج دم توڑ گیا تھا، جبکہ واردات کے بعد ملزم بلال عرف پراٹھا اسلام آباد فرار ہو گیا تھا، ملزم بلال کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38