سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور نے جعلی بینک اکاؤنٹس میں جے آئی ٹی رپورٹ پر سپریم کورٹ میں اپنا جواب جمع کرا دیا۔آصف علی زرداری کے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ زرداری گروپ اور زرداری خاندان جے آئی ٹی کے الزامات مسترد کرتا ہے۔ جے آئی ٹی کی رپورٹ قیاس آرائیوں پر مبنی ہے، اور اس کا مقصد سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا ہے۔جواب میں کہا گیا ہے کہ رپورٹ کے تمام والیوم نہیں دیے گئے ، جے آٹی رپورٹ پر اپنے دفاع کا حق رکھتے ہیں۔جواب میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تفتیشی رپورٹ،دستاویز ، عینی شاہدوں کے بیانات اور جے آئی ٹی کی مکمل رپورٹ فراہم کی جائے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024