فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی اور برٹش کونسل لاہور میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط
لاہور(نیوزرپورٹر)میڈیکل کے طلبہ میں پڑھنے اور تحقیق کرنے کے رجحان کو فروغ دینے کے لیے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عامر زمان نے برٹش کونسل لاھور کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے جس میں دونوں اداروں نے اتفاق کیا کہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان علمی اور تحقیقی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔اس سلسلے میں برٹش کونسل لاھور نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہور لایبریری میں ایک ڈیجیٹل وال کی سہولت فراھم کی جو کہ جنوری 2019 سے فنکشنل کر دی گئی ہے۔