وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے نجی ہسپتال میں زیر علاج جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی عیادت کی ۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف بغیر پروٹوکول ہسپتال پہنچے اور مولانا فضل الرحمن سے ان کی خیریت دریافت کی او ران کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ۔ اس موقع پر ڈاکٹروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو مولانا فضل الرحمن کے آپریشن اور انکی صحت کے بارے میں بھی آگاہی دی۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے آپریشن کے بعد مولانا فضل الرحمن کی صحت کو اطمینان بخش قرار دیا ہے اور امکان ہے کہ انہیں آئندہ ایک دو روز میں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیاجائے گا۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024