طوفانی ہواؤٔٔں اور سخت سردی کی لہر کے باعث کئی یورپی شہروں میں روز مرہ کی زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئی ہے ۔ منفی درجہ حرارت اور شدید برفباری کے نتیجے میں کئی مقامات پر سڑکیں بلاک ،حادثات کی بھی اطلاعات ملیں مغربی جرمنی میں گاڑی کے ایک حادثے میں ایک بیس سالہ شخص ہلاک ہوا ہے۔جنوبی حصے میں دو ٹرکوں کے تصادم میں قریب پانچ لاکھ یورو کا نقصان ہوا ہے۔ سویڈن میں ایک ریل گاڑی کے انجن میں نقص کی وجہ سے قریب ایک سو مسافروں کو رات ایک چھوٹے سے اسٹیشن پر گزارنا پڑی۔ جرمنی کے محکمہ موسمیات کے مطابق کچھ مقامات پر منفی بیس سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت اور 123 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ طوفائی ہواو¿ں کا یہ سلسلہ اب بیلاروس کی جانب بڑھ رہا ہے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024