کراچی:ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے دودھ کی قیمت میں 4روپے کا من مانا اضافہ کردیا جس کے بعد اب 85 روپے فی لیٹر میں فروخت ہوگا.قبل ازیں انہوں نے 9 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا۔ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی اختر نے کہا ہے کہ دودھ کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کا اضافہ کررہے ہیں. جس کے بعد اب دودھ ہول سیل قیمت پر 75 روپے اور خوردہ قیمت پر 84 روپے فی لیٹر میں فروخت کیا جائے گا۔قبل ازیں ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمت میں 9و روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا تاہم حاجی اختر نے بتایا کہ وہ دودھ کی قیمت 9 روپے کے بجائے 4 روپے بڑھا رہے ہیں. ہول سیل قیمت میں اضافہہ 10 جنوری سے کردیں گے۔دوسری جانب کمشنر کراچی نے دودھ کی قیمتوں میں اضافے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مہنگا دودھھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کا حکم دے دیا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024