سعودی عرب نے برڈ فلو کی وباءسے متاثر 6ملکوں سے پولٹری کی برآمد پر پابندی عائد کردی۔سعودی اخبار کے مطابق محکمہ فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے حکام نے بتایا کہ یہ فیصلہ جانوروں کی صحت کے بارے میں عالمی ادارے کی جانب سے ان ممالک میں برڈفلو کی وباءپھیلنے کی تصدیق کے بعد کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ پابندی عارضی ہوگی ۔جن ممالک سے پولٹری اورانڈوں کی برآمد پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں ہنگری،پولینڈ اورنیدرلینڈ بھی شامل ہیں ۔واضح رہے کہ سعودی عرب دنیاءبھر میں پولٹری کی برآمد کے حوالے سے دنیاءکا دوسرا بڑا ملک ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024