تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنیوالے 2 اہلکار، ایک طالبعلم گرفتار
لاہور(نامہ نگار) تعلیمی اداروں میںمنشیات کی فروخت میں ملوث گرفتار ملزم کی نشاندہی پردو پولیس اہلکاروں سمیت مزیدچارملزمان کوگرفتارکرلیاگیا۔ بتایا جاتاہے کہ مختلف واقعات میں منشیات نوشی سے نجی یونیورسٹیز کے دوطالبعلموں کی موت ہو گئی تھی۔ پولیس نے خود سے تحقیقات شروع کیں اور ڈیفنس بی کے علاقے سے عظیم نامی طالبعلم کو حراست میں لے لیا۔ عظیم نے تفتیش میں اپنے ساتھیوں کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں۔ حراست میں لیے افراد میں دوتھانہ ڈیفنس بی کے اہلکار نکلے عظیم کا ایک ساتھی ملزم طالبعلم معید اہلکاروں کے ساتھ مل کر منشیات سپلائی کرتا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق اب تک 8ملزمان کو گرفتار جبکہ تین مختلف مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔