سعودی عرب سے جعلی پاسپورٹ پر آنیوالا شہری گرفتار
لاہور (خبر نگار) سعودی عرب سے جعلی پاسپورٹ پر پاکستان آنیوالے کو گرفتار کرلیا۔ بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے امیگریشن نے سعودی عرب سے آنیوالے یاسر کا پاسپورٹ چیک کیا تو وہ جعلی نکلا۔ ملزم کا اصلی نام ساجد خان تھا اور اس نے پاکستان واپسی کیلئے یہ پاسپورٹ ایجنٹ سے خریدا تھا۔