رینالہ خورد میں تعمیر ہونیوالا تربیتی مرکز زرعی پیداوار میں بہتری کیلئے اہم سبب ثابت ہوگا: محمد محمود
لاہور( نیوزرپورٹر) سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود نے کہا ہے کہ رینالہ خورد میں تعمیر ہونے والا تربیتی مرکز زرعی پیداوار میں بہتری کا اہم سبب ثابت ہو گا۔اس مرکز میں جدید تحقیق کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ 75ایکڑ پر مشتمل یہ مرکز اپنی مثال آپ ہوگا۔اس مرکز میں ہونے والی جدید زرعی تحقیق کے نتائج کسان تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسی تحقیق اور حکمت عملی کا کوئی فائدہ نہیں جس سے خاک آلود کسان کو فائدہ نہ پہنچے۔ کسان علی الصبح مٹی کے ڈھیلے توڑنے کھیت پہنچ جاتا ہے۔