عظمیٰ قتل کیس کے دونوں ملزموں کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ
جہلم (نامہ نگار) عظمیٰ قتل کیس کے دونوں ملزموں کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ تفتیشی ٹیم نے پانچ روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر دوبارہ سول جج کی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے آئندہ تاریخ پر چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پاکستانی نژاد جرمن عظمیٰ خان قتل کے دونوں ملزموں خاوند شہباز اور ملک نوید کو پولیس نے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد سو ل جج کی عدالت میں پیش کیا تو عدالت نے دونوں ملزموں کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تفتیشی ٹیم کی طرف سے دوران ریمانڈ ملزمان سے آلہ قتل پسٹل سمیت دیگر اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ عدالت نے پولیس کو آئندہ تاریخ پیشی پر کیس کا چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا۔