ٹیوٹا کے بورڈ نے ملازمین کیلئے پروموشن فریم ورک منظور کر لیا
لاہور (سٹاف رپورٹر) ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) کے بورڈ نے ملازمین کیلئے پروموشن فریم ورک منظور کر لیا جس کے تحت صوبہ بھرکے ٹیوٹا اداروں میں کام کرنیوالے 4000 ہزار سے زائد ملازمین بشمول ٹیچنگ و نان ٹیچنگ ملازمین کی ترقی ہوگی ان خیالات کا اظہار چیئرپرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے ٹیوٹا کے ریگولر ملازمین کی ترقی کے حوالے سے جائزہ کار اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔