ٹڈاپ کرپشن کیس:یوسف رضا گیلانی کی 5مقدمات میں عبوری ضمانت کی توثیق
اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے ٹڈاپ کرپشن سکینڈل کے 5 مقدمات میں یوسف رضا گیلانی کی عبوری ضمانت کی توثیق کر دی۔جمعرات کو کراچی میں وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی جانب سے 5مقدمات میں عبوری ضمانت کو مستقل کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی ۔ وکلا کے دلائل کے بعد عدالت نے 5 مقدمات میں سابق وزیر اعظم کی عبوری ضمانت کی توثیق کر دی ، یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ہم عدالتوں میں پیش ہوتے رہیں گے ۔ آج بھی وکیل سرکار مخالفت کر رہے تھے لیکن عدالت نے ہماری درخواست کو سنتے ہوئے منظور کیا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی پر مقدمات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں ۔ سابق وزیراعظم کے خلاف بنائے گئے جھوٹے مقدمات ختم کیے جائیں۔