مجموعی برآمدات میں کمی کے باوجود پاکستانی پھلوں کی مانگ بڑھ گئی
لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان کی مجموعی برآمدات میں کمی کے باوجود پاکستانی پھلوں کی بیرون ملک مانگ میں اضافہ ہو گیا اور رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ (جولائی سے نومبر) کے دوران پھلوں کی برآمد 35 فیصد بڑھ گئی۔رواں مالی سال کی پہلے پانچ ماہ کے دوران پاکستان سے 1 لاکھ 91 ہزار 330 میٹرک ٹن پھل برآمد کیے گئے،، گزشتہ مالی سال کے اس عرصے میں 1 لاکھ 41 ہزار ٹن پھل برآمد کیے گئے تھے،، رواں سال پھلوں کی برآمد سے سے 148 ملین ڈالر سے زیادہ کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔پاکستانی روپے میں برآمد کیے گئے پھلوں کی مالیت 15 ارب 52 کروڑ روپے بنتی ہے۔ پھلوں کے علاوہ صرف مچھلی اور مصالحہ جات کی برآمد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا مچھلی اور اس سے بنی اشیا کی برآمد 21 فیصد اضافے سے 60 ہزار ٹن سے تجاوز کر گئی جبکہ مصالحہ جات کی برآمد میں 9 فیصد اضافہ دیکھا گیا،، کھانے پینے کی دوسری اشیا کی برآمد میں کمی رہی ہے۔