پی ایس او نے تیل ادائیگیوں کیلئے فوری طور پر 30 ارب روپے مانگ لئے
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پی ایس او نے تیل ادائیگیوں کی مد میں فوری طور پر 30 ارب روپے مانگ لئے۔ پی ایس او نے رقم جاری کرنے کیلئے سیکرٹری پٹرولیم کو خط لکھ دیا خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاور سیکٹر کی طرف سے کل 224 ارب 40 کروڑ روپے بقایا ہیں پی ایس او نے تیل خریداری کی عالمی ادائیگیاں کرنی ہیں ہم اپنی ادائیگیاں نہ کرنے کے باوجود پاور سیکٹر کو تیل فراہم کر رہے ہیں، مجموعی رقم میں 5 ارب روپے ایل این جی ادائیگیوں کی مد میں بقایا ہیں۔