کشمیریوں کو حق خودارادیت دیئے بغیر خطے میں امن نہیں ہو سکتا: حافظ سعید
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) جماعۃ الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بھارت کی بلوچستان کو توڑنے کی سازشیں ناکام ہوچکی ہیں۔ آج بلوچستان کے عوام پھر سے سبز ہلالی پرچم لہرا کر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں۔ کشمیریوں کو حق خودارادیت دیئے بغیر جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ مظلوم کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ بھارت کو اپنی آٹھ لاکھ فوج جلد کشمیر سے نکالنا پڑے گی۔ بیرونی قوتیں مسلمانوں کوعسکری و معاشی لحاظ سے کمزور کرنا چاہتی ہیں۔ پاکستان، سعودی عرب، ترکی اور دیگر ملکوں میں دہشت گردی پروان چڑھانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ 13جنوری کو دھوبی گھاٹ میںبڑی کشمیر کانفرنس ہو گی۔ شہر بھر سے ہزاروں افراد شریک ہوکر مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں گے۔ کانفرنس میں دیگر دینی و سیاسی جماعتوں کے قائدین بھی خطاب کریںگے۔علماء کرام مسلمانوں کو متحد و بیدار کرنے اورفتنہ تکفیر کے خاتمہ کیلئے کردار اد اکریں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعۃالدعوۃ فیصل آباد کے زیر اہتمام مرکز خیبر نشاط آباد میں ایک بڑے علماء کنونوشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر شہر بھر سے علماء کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ علماء کنونوشن سے مولانا سیف اللہ خالدمرکزی رہنما جماعۃ الدعوۃ پاکستان ،فیاض احمد مسئول جماعۃ الدعوۃ فیصل آباد،قاری عبدالشکور، ابوبصیر احمد، مولانا محمداسحاق و دیگر نے بھی خطاب کیا۔جماعۃالدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اسلام دشمن ملکوں کی فوجیں اور ایجنسیاںاسلام اور مسلمانوں کے خلاف کمربستہ ہوچکی ہیں۔ مسلمانوں کو آپس میں لڑا کر انہیں کمزور کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ مسلمانوں کیخلاف دہشت گردی کا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ علماء کرام کو مساجد ومدارس کے ساتھ ساتھ دنیاوی معاملات میں بھی آگے آناہوگا۔ مولانا سیف اللہ خالد نے کہاکہ اس وقت اسلام پسند فلاحی و رفاہی تنظیموں کو پابندی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔ چن چن کر اسلامی تنظیموں پرپابندیاں لگ رہی ہیں۔ فلسطین، کشمیر، برما، انڈونیشیا اور شام وغیرہ میں فلاح انسانیت فائونڈیشن کا فلاحی و رفاہی کام دیکھ کر بھی اقوام متحدہ اور دیگر عالمی طاقتیں اس تنظیم پر پابندیا ں لگارہی ہیں۔ ہمیں آج محلوں، گلیوں اور شہروں کی سطح پر متحد و منظم ہونے کی ضرورت ہے۔ فیاض احمد مسئول نے کہاکہ کشمیریوں کے حوالے سے سب بلند آواز امیر جماعۃ الدعوۃ پروفیسرحافظ محمد سعید کی ہے ۔ ان کی ایک آواز پر علماء کرام کی کثیر تعداد کاآنا ظاہرکرتا ہے کہ علما ء کرام میں اسلام کا درد موجود ہے۔ فیصل آباد کی غیور عوا م کشمیریوں سمیت پوری دنیا کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ امیر جماعۃ الدعوۃ کی آواز بھارت سمیت پورے عالم کفر میں سنائی دیتی ہے۔