بلاول کی سکیورٹی پر تعینات پولیس موبائل چنگ چی کو بچاتے فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی ڈی ایس پی سمیت چار پولیس اہلکار زخمی
لاڑکانہ( آن لائن) بلاول بھٹو زرداری کی سکیورٹی پر تعینات پولیس موبائل فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے نتیجے میں ڈی ایس پی سمیت چار پولیس اہلکار زخمی، تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی گڑھی خدابخش بھٹو میں آمد کے موقع پر ان کی سکیورٹی کے لیے تعینات پولیس موبائل نوڈیرو بائی پاس کے قریب چنگ چی کو بچاتے ہوئے فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں خانپور کے ڈی ایس پی سمیت چار پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں دیگر پولیس اہلکاروں نے زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات پہنچایا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔ ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔