عمران نے سیاسی کیریئر میں عوامی خدمت کا کوئی کام نہیں کیا:پرویز ملک
لاہور(خصوصی رپورٹر)مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی مفروضوں پر کھڑی عمارت گرچکی ہے،ان کی خام خیالی کے ستونوں پر کھڑی عمارت اب کہیں نظر نہیں آتی،یو ٹرن کابادشاہ روزانہ کی بنیاد پر اپنا موقف بدل رہے ہیں،اور ایسے کیس نہیں جیتے جاتے، تماشا لگانے والے عمران خان نے اپنے سیاسی کیریئر میں آج تک عوامی خدمت کا کوئی کام نہیں کیا ،نہ کسی عوامی ایشو کو اجاگر کیاہے۔
،آئندہ ایک سال تک صحت اور تعلیم کے میدان میں انقلاب برپا کردیں گے۔ سی پیک کو پی ٹی آئی نے کالا باغ کی طرح متنازع بنانے کی بڑی کوشش کی لیکن اللہ کے فضل و کرم سے انہپیں ہر سطح پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ،منفی سیاست کرنے اور ملک میں افراتفری پھیلانے والوں کو پے در پے شکستوں سے سبق حاصل کرنا چاہیے،الزام تراشی کی سیاست کی خدمت اور شفافیت کے سامنے کوئی حیثیت نہیں۔