اوباما مزید کتابیں لکھ کر کروڑوں ڈالر کمائیں گے، مشیل بھی ایسا کریں گی: برطانوی اخبار
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) صدارت کے بعد اوباما اور ان کی اہلیہ مشیل اوباما کتابیں لکھ کر کروڑوں ڈالر کمائیں گے۔ اخبار کے مطابق صدر اوباما نے اب تک لکھی گئی کتابوں سے ڈیڑھ کروڑ ڈالر کمائے ہیں۔ صدارت کے بعد اوباما نئی کتاب لکھ کر مزید ڈیڑھ سے دو کروڑ ڈالر کمائیں گے جبکہ مشیل اوباما وائٹ ہاؤس میں گزارے آٹھ سال پر کتاب لکھ کر دو کروڑ ڈالر کما لیں گی۔