پشاور: سپرٹ پینے والا ایک اور نوجوان دم توڑ گیا، ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی
پشاور(بیورورپورٹ) پشاورصدر کے علاقہ سواتی گیٹ میں شراب نہ ملنے پر سپرٹ پینے کی وجہ سے بے ہوش ہونیوالا ایک اور مسیحی نوجوان ہسپتال میںدم توڑ گیا جس کے بعد واقعہ میں ہلاک ہونیوالے افرادکی تعداد ـ6 ہوگئی۔ گزشتہ روز پشاور صدر کے علاقہ سواتی گیٹ کے رہائشی ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے ناصر مسیح ، قیصر مسیح ،وکٹر مسیح پسران سردار مسیح ، کمال مسیح اورراجہ مسیح نے سپرٹ اورکولڈ ڈرنک کے محلول سے بنائی گئی زہریلی شراب پی تھی۔