نئے بلدیاتی نظام کے رولز جاری نہ ہو سکے، افسر اور ٹھیکیدار پریشان
لاہور (خبر نگار) مسلم لیگ (ن) کی صوبائی حکومت نے نیا بلدیاتی نظام تو لاگو کر دیا مگر 5 دن گزر جانے کے باوجود بزنس رولز بجٹ رولز اکائونٹ اوپننگ رولز جاری نہیں کئے جس کی وجہ سے افسران پریشان ہیں کہ اکائونٹ کیسے کھولیں۔ سابق ضلعی حکومت کے تمام اکائونٹس ان حکومتوں کے خاتمے کے ساتھ ہی منجمد کئے جا چکے ہیں جبکہ نئے اکائونٹس کھولنے کیلئے رولز بھی نہیں بنائے گئے ہیں جس کی وجہ سے وہ ٹھیکیدار حضرات جنہوں نے سابقہ ضعلی حکومتوں سے ترقیاتی کاموں کے چیک آخری دنوں میں وصول کئے تھے بینکوں اور سابقہ افسران کے درازے کھٹکھٹا کھٹکھٹا کر اب پریشان پھر رہے ہیں کہ رقم کہاں سے ملے گی دوسری طرف وہ شہری جنہوں نے گزشتہ 5 دنوں میں رجسٹریاں کروائیں یا دیگر رقومات حکومت کو ادا کرتی ہیں وہ 5 دن سے ان اکائونٹس کی تلا میں جہاں رقم جمع کرا سکیں۔