اوباما انتظامیہ نے گوانتانامو جیل کے 3 قیدی سعودی عرب منتقل کر دیئے، ایک کا تعلق یمن سے ہے
ریاض (نوائے وقت رپورٹ) گوانتاناموبے سے مزید تین قیدی سعودی عرب منتقل کردیئے گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایک قیدی باوزیر کا تعلق یمن سے ہے، محمد باوزیر گزشتہ 16 سال سے گوانتاناموبے جیل میں امریکی حراست میں تھا منتقل کئے گئے دیگر دو قیدیوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ گوانتانامو میں رہ جانے والے قیدیوں کی تعداد 56 ہے۔