پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں نے یوم حق خود ارادیت منایا احتجاجی مظاہرے ہوئے
سرینگر + اسلام آباد + مظفر آباد (ایجنسیاں + پی ایس آئی) پاکستان، آزاد و مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں نے یوم حق خود ارادیت منایا۔ اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی گئی اور احتجاجی مظاہرے ہوئے ادھر مرن پلوامہ میں فورسز نے تلاشی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہا جس دوران مکینوں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے گئے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس گ کے چیئر مین سید علی گیلانی نے اقوام متحدہ میںجموں کشمیر کے تنازعہ سے متعلق منظور کردہ قرادادوں کو بنیادی اساس قرار دیتے ہوئے کہا ہے بھارت کی ہٹ دھرمی اورمسلسل انکار سے ایک ایسی ہمالیائی حقیقت کو جھٹلانا ممکن نہیں۔ 5جنوری 1949 کی قراردادوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا ان کے مطابق ریاست جموں کشمیر کے لوگوں کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ بھارت یا پاکستان کے ساتھ الحاق کے بارے میں ایک جمہوری طرز عمل کے طور پر استصواب رائے کے ذریعے طے کیا جائے گا۔ اس قرارداد میں واضح طور بتایا گیا ہے کہ اس آزادانہ رائے شماری کو بھارت اور پاکستان کی دونوں حکومتوں نے تسلیم کیا ہوا ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کہا کشمیر ی عوام اتنے نادان نہیں کہ وہ نام نہاد حکمرانوں کی سیاسی پینترہ بازیوںکو نہ سمجھ سکیں¾ یہ لوگ چاہے اقتدار میں ہوں یا اقتدار سے باہر، ہمیشہ نئی دہلی کے آلہ کار بن کر اقتدار کی خاطر ہمیشہ عوام کو ہی تختہ مشق بناتے آئے ہیں۔ شبیر احمد شاہ نے وادی میں بھاری جانی و مالی نقصان پر براہ راست حکمران جماعت پی ڈی پی کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ان لوگوں کا دل کس قدر سخت ہے جو لوگوں کی آنکھیں چھین کر چراغ بانٹنے کا دعوی کریں ¾ 2010ءمیں نیشنل کانفرنس اور 2016ءمیں پی ڈی پی نے وادی میں کھلے عام انسانی نعشوں کو گرایا۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھارت کی ہر ریاست میں بیداری مہم چلائیں گے۔
کشمیر