عراق مسجد کے قریب داعش کا کار بم دھماکہ 8افراد ہلاک15 زخمی
بغداد (آئی این پی+ رائٹرز) عراق کے دارالحکومت بغداد میں کار بم دھماکے میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے مشرقی علاقے میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 8افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جہاں بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکہ مسجد کے قریب پارکنگ ایریا میں ہوا اور بارودی مواد کو گاڑی میں رکھا گیا تھا، جسے ریموٹ کنٹرول کی مدد سے اڑا گیا۔ داعش کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی گئی۔
عراق