افغانستان میں مغوی امریکی مصنف کی رہائی کیلئے اہلیہ کی اپیل
اسلام آباد (رائٹرز) افغانستان میں مغوی امریکی مصنف پال اووربائی کی اہلیہ جین لارسن نے اپنے شوہر کی رہائی کی اپیل کی ہے۔ پال اووربائی 2014ء میں خوست میں لاپتہ ہو گئے تھے جین لارسن نے بتایا کہ ان کے شوہر سراج الدین حقانی کا انٹرویو کرنے کی غرض سے خوست گئے تھے اور انہیں یقین ہے کہ ان کے شوہر کو اغوا کر لیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق حقانی نیٹ ورک کا کہنا ہے امریکی مصنف ان کے پاس نہیں ان کے ساتھ کیا ہوا حقانی نیٹ ورک کو علم نہیں۔