چین میں 23 سو برس پرانی تلوار دریافت
بیجنگ (نیٹ نیوز) چین میں 23 سو برس پرانی تلوار برآمد ہوئی ہے۔ یہ تلوار وسطی چین کے صوبے ہنان کے شہر سے ملی ہے۔ چینی ماہرین آثار قدیمہ نے شیانگ شہر میں کھدائی کے دوران متعدد قدیم اشیاءدریافت کیں جن میں ایک تلوار بھی شامل تھی۔ یہ تلوار نیام کے اندر ہی تھی۔