بنوں ‘ پولیس وین پر بم حملہ ، سب انسپکٹر اور کانسٹیبل زخمی ، حملہ آور گرفتار
بنوں(نامہ نگار)بنوں کے علاقہ سدا خیل میں پولیس موبائل وین پر دستی بم حملہ ، سب انسپکٹر اور ایک پولیس کانسٹیبل زخمی ،مبینہ حملہ آور دستی بم سمیت گرفتار۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈومیل کو خفیہ ذرائع سے اطلا ع ملی کہ ایک شخص گلی شارع عام واقع سدا خیل وزیر علا قہ میں خو ف وہراس پھیلا نے کی غرض سے دھماکے کر رہاہے اس اطلاع پر پولیس نفری فورََا موقع پر پہنچی مبینہ ملزم حمز علی نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی دستی بم پھینکاجس نتیجے میں انچارج کیو ارایف ظہیر خان ایس آئی اور ہیڈ کانسٹیبل عصمت اللہ معمولی زخمی ہوگئے پولیس نے مبینہ ملزم حمزہ علی عرف گڈولد مومیت خان سکنہ سداخیل وزیر کو دستی بم سمیت گرفتار ان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کر لیا۔
پولیس وین پر بم حملہ