نعلین پاک چوری کیس کا 13 برس بعد فیصلہ، اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا حکم
لاہور (نامہ نگار) 13 برس بعد نعلین پاک چوری کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔ سیشن کورٹ نے تھانہ ٹبی سٹی کے تمام اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشج جج لاہور غلام عباس اوپل نے پیر ایس اے جعفری کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ نعلین پاک 2013ءمیں بادشاہی مسجد سے چوری ہوئے تھے۔ درخواست گزار کے مطابق نعلین پاک چوری نہیں ہوئے بلکہ نعلین پاک کو ملی بھگت کے ذریعے فروخت کیا گیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ جتنے بھی اہلکار اس وقت ڈیوٹی پر موجود تھے ان سے تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔
فیصلہ