حکومت کا کام پر امن احتجاج کو تحفظ فراہم کرنا ہے‘ شاہد غوری
کراچی ( نیوز رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی رہنما محمد شاہد غوری نے کہا ہے کہ علامہ خادم حسین رضوی سمیت سیکڑوں کارکنان کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں ،حکومت کا کام پرامن احتجاج کو تحفظ فراہم کرنا ہے ،اہلسنت کے علماءوکارکنان کی گرفتاری اہلسنت کو دبانے کے مترادف ہے فوری رہا کی جائے ۔غازی ممتاز حسین قادری شہیدکے ایشو پر میڈیانے حقائق پر پردہ ڈال کر اسلام دشمن قوتوں کو خوش کرنے کوشش کی ہے ،آزاد میڈیا کا مطلب بغیر کسی دباﺅ کے حقائق کو پیش کرنا ہوتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب کے دورے کے موقع پر صحافیوں اور شہر کی معزز شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،شاہد غوری نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک آزادی صحافت اور عدم تشدد کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔شاہد غوری نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ علماءومشائخ اہلسنت اور سیکڑوں کارکنان کو فوری رہا کیا جائے ،پنجاب حکومت ریاستی طاقت کے استعمال سے اہلسنت کو نہیں دبا سکتی۔
شاہد غوری