سڈنی میں پاکستانی کرکٹرز کے فیملی کے ساتھ خوشگوار لمحات‘وقار یونس کا عشائیہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )آسٹریلیا کے دورے کے دوران پاکستان ٹیم کے کھلاڑی کھیل کیساتھ ساتھ فیملی کے ساتھ بھی پرلطف لمحات سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔سڈنی میں مقیم وقار یونس اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر فریال نے کھلاڑیوں اور ان کے اہل خانہ کو عشائیہ بھی دیا۔ محمد عامر اور ان کی اہلیہ نرجس کو بھی فریال اور وقار کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے۔ قومی ٹیم کے کھلاڑی اور ٹیم مینجمنٹ سابق کوچ وقار یونس کے ان اہل خانہ کے ساتھ گھل مل گئے اور ماضی ‘حال اور مستقبل کے حوالے سے باتیں کرتے رہے ۔