اسٹیل مل قومی اثاثہ ہے کوڑیوں کے دام بیچنے نہیں دیں گے‘ حلیم عادل شیخ
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینئر نائب صدر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ حکومت ملکی اداروں کو کوڑیوں کے بہاﺅ بیچنے پر تلی ہوئی ہے پہلے پی آئی اے اور اب اسٹیل مل کے پیچھے ہاتھ دہوکرپڑے ہوئے جب حکومت ملکی اداروں کو نہیں چلاسکتی تو اپنے گھر چلے جائیں یہ وہی اسٹیل مل ہے جس نے 2001سے سات سال تک 19ارب کا منافعہ کمایا اور اب یہ مل 400ارب کے خسارے میں ہے اسٹیل مل میں سیاسی مداخلت اور شریف خاندان اپنے ذاتی کاروبار کو منافع پر چلانے کی وجہ سے ملک کے اداروں کو نقصان پہچا کربیچنا چاہ رہے ہیں ۔ عادل ہاﺅس میں اسٹیل مل ورکرزاتحاد کے رہنماﺅں سے ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک ملازمین کو تنخواہیں تک جاری نہیں کی گئی اگر ملازمین اپنے حق کے لیے احتجاج کرتے ہیں تو ان پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا جاتا ہے ۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اسٹیل ملک ملک کا بڑا اثاثہ ہے ن لیگ کو اسے کوڑیوں کے بہاﺅ بیچنے نہیں دیں گے۔
حلیم عادل شیخ