خاتون کرکٹر نین عابدی پیاگھر سدھار گئیں
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی رکن نین عابدی پیا گھر سدھار گئیں۔ کراچی میں ہونے والی شادی کی تقریب میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں ثنا میر، بسمہ، جویریہ، اسماویہ، ندا راشد کے علاوہ رشتے داروں نے شرکت کی۔ نین عابدی کا نکاح بدھ کو اسد جعفری سے ہوا تھا۔ گزشتہ رات باقاعدہ رخصتی ہوگئی۔