واپڈا نے نیشنل ویمن لفٹنگ چیمپئن شپ جیت لی
لاہور(سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) واپڈا نے تیسری نیشنل ویمن ویٹ لفٹنگ چمپیئن شپ جیت لی، واپڈا نے 5 گولڈ ، ایک سلور اور ایک برونز میڈل کے ساتھ 91پوائنٹس حاصل کئے۔ چمپیئن شپ میں ریلوے کی 76پوائنٹس کیساتھ دوسری اور آرمی نے 50پوائنٹس کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ریلوے سٹیڈیم میں 3 روزہ چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر8 ٹیموں نے حصہ لیا جن میں واپڈا، ریلویز ، آرمی ، اسلام آباد ، بلوچستان ، خیبر پی کے اور سندھ کی ٹیمیں شامل تھیں۔