کیپ ٹاون ٹیسٹ ،جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 282رنز سے شکست دیدی
کیپ ٹاون (سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقہ نے تین ٹیسٹ میچوں کی سریز کے دوسرے میچ میں سری لنکا کو 282رنز سے شکست دے کر سریز 2-0سے اپنے نام کر لی۔جنوبی کاگیسو ربادا کو 10وکٹیں لینے پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں 392رنز بنائے۔ سری لنکا کی پوری ٹیم 110رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ جنوبی افریقہ نیدوسری اننگز 224رنز بنا کر ڈکلیئر کردی اور جیت کیلئے 507رنز کا ہدف دیا‘ سری لنکا کی ٹیم 224رنز پر ڈھیر ہو گئی۔