ناظم آباد چورنگی سے لسبیلہ پل تک بدترین ٹریفک جام
کراچی( خصوصی رپورٹر) کراچی میں جمعرات کی شام ناظم آباد چورنگی سے لسبیلہ پل تک بدترین ٹریفک جام رہا -آنے جانے والی گاڑیاں آپس میں پھنس گئیں لوگ ڈیڑھ گھنٹے تک ٹریفک جام میںپھنسے رہے ٹریفک جام کے باعث اطراف کی سڑکیں بھی متاثر ہوئیں۔ شام کے اوقات میں ٹریفک کے اژدھام میں اضافہ ہو گیا خصوصاً سولجر بازار( حبیب بنک پٹرول پمپ) چوراہے پر کئی گھنٹے گاڑیاں پھنسی رہیں۔
ٹریفک جام