کرپشن کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات کرنے ہوں گے‘ ضیاءعباس
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاستدان اورمسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاءعباس نے کہا ہے کہ ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لئے باتوں سے کام نہیں چلے گا‘ عملی اقدامات کرنے ہوںگے‘ پانامہ لیکس کیس کا فیصلہ خواہ کچھ بھی ہو‘ جب تک بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ نہیں ڈالا جاتا۔ ایمانداری اور دیانتداری جسے لفظوںکے حقیقی معنوں کو اجاگر نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ چند دہائیوں قبل تک رشوت چوری چھپے لی جاتی تھی اور رشوت خوروں کو معاشرے میں ا چھی نظر سے نہیںدیکھا جاتا تھا لیکن آج نیچے سے اوپر تک دھڑلے سے رشوت بھی لی جاتی ہے اور قومی خزانے پر ہاتھ صاف کرنے والے بااثر ہی نہیں معزز بنے بیٹھے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں جبکہ عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال ملک کے لئے انتہائی خطرناک ہے اورملک کو ترقی اور عوام کو خوشحالی کے راستے پر گامزن کرنے کے لئے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دہشت گردی اور کرپشن کے گٹھ جوڑ کو ختم کرنے کے ایجنڈے پر عمل کرنے کی شدید ضرورت ہے۔
ضیاءعباس