پی آئی اے کی ڈائریکٹر کسٹمر سروسز تبسم ڈار مستعفی
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پی آئی اے کی ڈائریکٹر کسٹمر سروسز تبسم ڈار نے اپنے عہدے سے استعفی دیدیا۔ مذکورہ ڈائریکٹر کے مستعفی ہونے کا سبب گزشتہ روز سینیٹ کی ذیلی کمیٹی کی جانب سے ان کی کارکردگی پر تنقید بتائی گئی ہے تاہم پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوںنے استعفیٰ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے دیا ہے جبکہ ترجمان پی آئی اے نے استعفے دینے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔
مستعفی