سٹیج ڈرامہ ’’محبت زندہ باد‘‘ آج سے پیش کیا جائے گا
لاہور(کلچرل رپورٹر) سٹیج ڈرامہ ’’محبت زندہ باد‘‘آج سے شالیمارتھیٹر میں پیش کیا جائے گا۔کاسٹ میں آشا چودھری ‘سدرہ نور ‘جیا بٹ‘فیا خان ‘ثنا ء خان ‘شاہد خان ‘لکی ڈیئر ‘اشرف راہی ’عقیل حیدر‘ندیم برال ‘ساجد شوکی ‘اسد مکھڑا‘پیراں دتہ شامل ہیں ۔ ڈرامہ رائٹر اور ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک اور پروڈیوسر ملک طارق محمود ہیں ۔ڈاکٹر اجمل ملک اور پروڈیوسر ملک طارق محمود نے کہا ہے کہ نیا ڈرامہ شائقین کیلئے نئے سال کا تحفہ ہے اور یہ بہترین تفریح ہوگی ۔ اس کا موضوع بھی اچھا ہے جو شائقین کو پسندآئیگا۔