سیکرٹری بلدیات نے کے ڈی اے کو کے ایم سی کا حقہ پانی بند کرنے سے روک دیا
کراچی( رپورٹ شہزاد چغتائی) صوبائی سیکرٹری بلدیات رمضان اعوان کی زیر صدارت اجلاس ، کے ڈی اے کو کے ای سی کا حقہ پانی بند کرنے سے روک دیا اور ہدایت کی کہ کے ڈی اے کے ڈائریکٹرجنرل کے ایم سی کے دفاتر کی بجلی پانی او رملازمین کا داخلہ بند کرنے کے بجائے پلاننگ اور ترقیات پر توجہ دیں۔ اجلاس میں کے ڈی اے کو اثاثہ جات فنڈز اختیارات کی منتقلی پر غور و خوض کیا گیا ۔کے ڈی اے نے اس موقع پر 6 ارب کے فنڈز مان لئے۔ ذرائع نے نوائے وقت کو بتایا کہ دو دن سے جاری اجلاسوں کے دوران پیشرفت ہوگئی ہے اور کے ڈی اے، کے ایم سی کا تنازعہ حل کی جانب چلا گیا ہے۔
سیکریٹری بلدیات