صحافیوں کی بہتری کیلئے کام کرتے رہےںگے:مولا بخش چانڈیو
کراچی (وقائع نگار) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ کراچی سندھ کا دل ہے اور یہاں کے پریس کلب کی بڑی اہمیت ہے۔انہو ں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ نئے عہدیداران پریس کلب اراکین اور دیگر صحافیوں کی بہتری کے لیے کام کرتے رہےںگے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران سے ملاقات کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو صرف پیپلز پارٹی کے بانی نہےں تھے وہ ملک میں جمہوریت کے بھی بانی تھے ۔مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ جمہوریت کے تسلسل کے لئے بھٹو صاحب نے ہمیشہ کام کیا ، آج بھی شہید بھٹو کی پارٹی جمہوریت کے تسلسل کے لیے جدوجہد کررہی ہے ،پیپلز پارٹی عوام کی خدمت کے لیے بنائی گئی ہے ۔مشیر اطلاعات سندھ پانامہ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ معاملے پر دفاع کے لیے کوئی بھی جنینیئن مسلم لیگی سامنے نہےں آتا ،اورچند وزیر اپنی کرسی بچانے کے لیے بولتے ہےں۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ میاں صاحب پانامہ کے معاملے سے ملک کی جان چھڑوائیں ۔ اس موقع پر پریس کلب کے نومنتخب صدر سراج احمد نے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو کا کراچی پریس کلب آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مولا بخش چانڈیو جمہوریت پسند سیاستدان ہےں اور ہمیشہ ہمارے پاس چل کرآتے ہےں ۔
صحافیوں کی بہتری