پنجاب حکومت نے 4 افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے
لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے چار افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں نوٹیفکیشن کے مطابق مقبول احمد کو ایڈیشنل کمشنر ریونیو سرگودھا تعینات کیا گیا ہے جاوید احمد ایڈیشنل کمشنر لودھراں کی خدمات سندھ حکومت کے سپرد اظہر حسین خان کو ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کمشنر آفس ڈی جی خان میں تعینات کیا گیا ہے محمد آصف رضا تعیناتی کے منتظر تھے ڈپٹی سیکرٹری پروٹوکول محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن میں تعینات کیا گیا۔