ایک تصویر ایک کہانی....
مزنگ مین بازار میں علی حسن مہارت سے لوہے سے مختلف قسم کے اوزار بناتا ہے۔ میٹرک تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد وہ اپنے آبائی کام میں لگ گیا۔ والد سے کام سیکھا‘ اس کا کہنا ہے ایک مناسب حد تک تعلیم حاصل کی ہے تاکہ اپنے کام میں حساب کتاب کر سکوں۔ زیادہ پڑھ کر بھی آخر یہی کام کرنا تھا لہٰذا میٹرک تعلیم تک ہی اکتفا کیا۔ میرے 2بچے ہیں جو ابھی بہت چھوٹے ہیں مگر میں انہیں اعلیٰ تعلیم دلوانا چاہتا ہوں۔ اس کا خیال ہے کہ یہ کام بہت مشکل ہے‘ جدید دور میں جتنا ممکن ہوسکے تعلیم حاصل کی جائے پھر بھی جو بھی کام کیا جائے اس میں بہت جدت لائی جاسکتی ہے۔ پرانا اڈا ہونے کی وجہ سے کام کا آرڈر مل جاتا ہے۔ اللہ پاک کا بہت کرم ہے کہ عزت وآبرو کے ساتھ وقت گزر رہا ہے۔(فوٹو: گل نواز)