بلدیاتی نظام سے عوام کے مسائل گھر کی دہلیز پر حل ہونگے: گورنر
لاہور (خصوصی رپورٹر) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے سابق ممبر قومی اسمبلی سید دیوان عاشق بخاری اور چیئرمین ضلع کونسل ملتان سید دیوان عباس بخاری نے ملاقات کی گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے دیوان عباس بخاری کو چیئرمین ضلع کونسل ملتان منتخب ہونے پر مبارکباد دی گورنر پنجاب نے کہا کہ بلدیاتی نظام کے قائم ہونے سے لوگوں کے مسائل مقامی سطح پر حل ہوں گے مسلم لیگ ن کی حکومت نے بلدیاتی ادارں کے ذریعے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کر دیئے ہیں جس سے عوام کو سہولیات کی فراہمی آسان ہو جائے گی انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کے نمائندوں کو چاہئے کہ وہ اپنی تمام توجہ عوام کی خدمت پر دیں اور لوگوں کے مسائل حل کرنے کیلئے دن رات کوشش کریں انسانی کی خدمت عبادت کا درجہ رکھتی ہے عوام کو بدلیاتی اداروں سے جو توقعات ہیں ان کو پورا کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ علاوہ ازیں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کے جواں سال بھانجے ملک محمد الیاس رجوانہ کی رسم چہلم کل دوپہر 2 سے 4 بجے تک شاہی مسجد عید گار خانیوال روڈ ملتان میں ہوگی۔