آصف زرداری اور بلاول ایک ہی انتخابی نشان پر ضمنی الیکشن لڑیں گے
کراچی( اسٹاف رپورٹر )پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیامینٹرینز نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمینٹرینز کے صدر آصف علی زرداری قومی اسیمبلی کی نشستوں پرایک ہی انتخابی نشان تیر پر ضمنی انتخابات لڑیں گے،بلاول ہاو¿س میڈیا سیل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002کے تحت ایک ہی انتخابی نشان الاٹ کرنے کے لیے درخواست دی جائے گی، بلاول ہاو¿س میڈیا سیل نے میڈیا کے ایک سیکشن میں شائع ہونے والی اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری مختلف انتخابی نشان پر ضمنی انتخابات لڑیں گے،میڈیا سیل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کے ضمنی انتخابات لڑنے کا فیصلہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکیوٹو کمیٹی میں ہوا تھا۔
ایک ہی انتخابی نشان