ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی توجہ کیلئے
مکرمی : گھوڑا گلی کے قریب لنک روڈ دناہ کی خوبصورت پہاڑی بستی تک جاتی ہے۔یہ علاقہ ڈپٹی سپییکر قومی اسمبلی جاوید مرتضی عباسی کے حلقہ نیابت میں داخل ہے دس پندرہ کلومیٹر پر محیط اس لنک روڈ کی حال زار دیکھ کر افسوس ہوتا ہے حالانکہ موصوف کو اﷲ پاک نے جس اعلیٰ مرتبے سے نواز رکھا ہے اس کے طفیل اس سڑک کی تعمیر اور اس پر تارکول بچھانے کا منصوبہ تو ان کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔ معززین کا کہنا ہے کہ 2013 کے عام قومی انتخابات کے موقعہ پر ڈپٹی سپیکر صاحب نے اس سڑک کو پختہ کرانے کا وعدہ کیاتھا لیکن تین ساڑھے تین سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود معاملہ ان کی نگاہ التفات سے محروم ہے جب کہ حکومت خیبر پختونخواہ نے بھی اس دوران کوئی توجہ نہیں فرمائی۔مقامی آبادی کو سڑک کی خستہ حالی کے باعث ناگفتہ بہ سفری مشکلات کا سامنا ہے اور ڈپٹی سپیکر صاحب کی طرف سے سڑک کی تعمیر کے لئے کئے گئے وعدے کی تکمیل کا انتظار ہے۔(شرافت ضیا¿ اسلام آباد)