وزیراعظم کل سے بحرین کا دو روزہ دورہ کریں گے،نواز شریف بحرین کے شہزادے حماد بن عیسٰی الخلیفہ کی دعوت پر بحرین جا رہے ہیں۔
وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کل سے بحرین کے شہزادے حماد بن عیسٰی الخلیفہ کی دعوت پر دو روزہ دورے پر بحرین روانہ ہو رہے ہیں۔ اپنے دورہ بحرین میں دونوں رہنما خطے کی مجموعی سیاسی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس دورے میں وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ ایک اعلٰی سطح کا وفد بھی ہو گا۔ نئے سال کی آمد پر وزیراعظم نواز شریف کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہو گا۔ سال دو ہزار چودہ میں انہوں نے چودہ غیر ملکی دورے کیے تھے۔