بیگم کوٹ: دیرینہ دشمنی پر 3 افراد زخمی، ملت پارک میں خاتون کی فائرنگ
لاہور(نامہ نگار) فائرنگ کے واقعات میں3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بیگم کوٹ سید پور میں طیب ، شہباز اور بوٹا وغیرہ گاڑی پر جارہے تھے کہ دیرینہ دشمنی پر مخالفین ظفری وغیرہ نے ان فائرنگ کردی۔ جس سے تینوں شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے میو ہسپتال داخل کرادیا گیا ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔ دریں اثناء ملت پارک کے علاقے میں شازیہ نے فائرنگ کرکے خوف وہراس پھیلا دیا ،پولیس نے ملزمہ کوگرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔