چار ماہ کے دور ان سونے کی درآمد میں 136.45 فیصد اضافہ
کراچی (این این آئی) رواں مالی سال 2013-14ء کے پہلے چار ماہ ( جولائی تا اکتوبر 2013ء ) کے دوران سونے کی درآمد میں 136.45 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جولائی تا اکتوبر 2013ء کے دوران 138.15 ملین ڈالر کا سونا درآمد کیا گیا- گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 58.424 ملین ڈالر کا سونا درآمد کیا گیا تھا، رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چار مہینوں کے دوران 79.726 ملین ڈالر مالیت کا زائد سونا درآمد کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 136.45 فیصد زائد ہے۔