ریلوے اکائونٹس کمیٹی کا دو روزہ اجلاس آج شروع ہو گا
لاہور /اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان ریلوے کی شعبہ جاتی اکائونٹس کمیٹی کا دو روزہ اجلاس آج پیر سے چیئرمین ریلوے نجیب خاور کی زیر صدارت لاہور میں ہوگا‘ اجلاس میں ریلوے کی آمدن‘خرچ‘ بقایا جات اور ادائیگیوں کے حوالے سے اکائونٹس حکام چیئرمین ریلوے کو بریفنگ جبکہ ڈی جی ویجی لینس سیل ادارہ میں کرپشن کے خاتمہ کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کرینگے۔