ٹیسٹ رینکنگ : پاکستانی ٹیم کی تنزلی‘ مصباح آٹھویں‘ یونس نویں پوزیشن پر آ گئے
ٹیسٹ رینکنگ : پاکستانی ٹیم کی تنزلی‘ مصباح آٹھویں‘ یونس نویں پوزیشن پر آ گئے
دبئی (نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی) آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی‘ پاکستانی ٹیم ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے سے پانچویں نمبر پر آگئی‘ انگلینڈ تیسرے سے چوتھے جبکہ آسٹریلیا پانچویں سے تیسرے پر آگیا ۔ اتوار کو آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق پاکستان ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھی پوزیشن پر آگیا ہے۔ ایشیز سیریز میں وائٹ واش کرنے کے بعد آسٹریلوی ٹیم پانچویں سے تیسرے نمبر پر آگئی اور انگلینڈ بدترین شکست کے بعد تیرسرے چوتھے نمبر پر چلی گئی ہے جنوبی افریقہ بدستور ٹیسٹ رینکنگ مین پہلے نمر پر براجمان ہے جبکہ بھارتی ٹیم دوسرے نمبر پر برقرار ہے۔ آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے۔ نئی رینکنگ کے مطابق پاکستانی مصباح الحق نویں سے 8ویں اور یونس خان دسویں سے 9ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ دونوںپاکستانی کھلاڑیوں کی پوزیشن میں بہتری آئی ہے۔ باﺅلرز میں سعید اجمل چوتھی سے پانچویں پوزیشن پر چلے گئے۔ آسٹریلیا کے ریان ہیرس پانچویں سے تیسرے، بلے بازوں میں اے بی ڈی ویلرز اور باﺅلروں میں ورنن فلینڈر کی سبقت برقرار ہے۔ پاکستان کے عبدالرحمان 14ویں اور جنید خان کا 21واںنمبر، بلاول بھٹی کا 44واں نمبر ہے۔
ڈائمنڈ پینٹس نے پولو ٹورنامنٹ جیت لیا
لاہور (سپورٹس رپورٹر) ڈائمنڈ پینٹس نے الائیڈ بینک کو شکست دیکر ڈائمنڈ پولو ٹورنامنٹ جیت لیا۔ فائنل میں ڈائمنڈ پینٹس نے الائیڈ بینک کوچارکے مقابلے میں سات گول سے شکست دی۔ سبسڈری فائنل میں کالونی شوگر نے ماسٹرپینٹس کو ساڑھے چار کے مقابلے میں آٹھ گول سے شکست دی۔